سپارکو فساد پھیلانے والوں کو خلاء میں بھیج دے ،چودھری فواد حسین
ویب ڈیسک
پیر, ۵ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان 2022ء میں چین کی مدد سے خلائی مشن روانہ کر یگا اور میں سپارکو سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان میں فساد پھیلانے والے جو چند لوگ ہیں انہیں خلاء میں بھیجے اور پھر ان کے لیے واپسی کا راستہ نہ چھوڑے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سپارکو بجائے سائنٹسٹ ڈھونڈنے کے پاکستان میں موجود دو چار جو فسادی ہیں انہیں خلاء میں بھیجے اس سے ہماری بھی بچت ہو جائے گی اور پاکستان کی بھی جان چھوٹ جائے گی ۔ سپارکو ان لوگوں کو خلاء میں بھیجے او رخود واپس آجائے لیکن ان لوگوں کی واپسی کا کوئی راستہ نہ چھوڑا جائے ۔