جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج اطہر من اللہ کو عدالتِ عالیہ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کے زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ جسٹس اطہر من اللہ اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، کمیشن نے سفارش حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی ہے ۔