بیرون ملک جائیداد ، عمران خان کی بہن کا ایف آئی اے سے رابطہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
بیرون ملک جائیداد کے معاملے پر عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے ایف آئی اے لاہور سے رابطہ کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے علیمہ خانم نے ایف آئی اے لاہورکو بتایاکہ انہوں نے دبئی میں اپنے نام جائیداد فروخت کردی ہے ۔علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے دبئی کی پراپرٹی اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی تھی، پراپرٹی خریدنے کا ذریعہ آمدن پاکستان واپسی پر کل بتادوں گی ۔ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں پیش کی گئی فہرست میں علیمہ خانم کی ایک بے نامی پراپرٹی کا ذکر تھا۔ایف آئی نے سپریم کورٹ کو بتایاتھا کہ علیمہ خانم کو نوٹس بھیجا گیا ہے ۔