اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے شروع میں مندی کا رجحان
ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا۔بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورانڈیکس میں 2.2 پوانٹس کا اضافہ بھی ہوا۔ تاہم اس کے بعد مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔پانچ منٹ کے اندر ہی مارکیٹ میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں 360 سے زائد پوائنٹ گر گئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزاسٹاک مارکیٹ میں دن بھر کے دوران 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ منگل کور ایک موقع پر انڈیکس 41792 تک گیا تاہم اس کا اختتام 41609 پر ہوا۔ اس طرح پیرکے مقابلے میں انڈیکس میں 0.37 فیصد بہتری دیکھی گئی۔