میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین کا انٹارکٹکا میں پہلا ہوائی زون بنانے کا فیصلہ

چین کا انٹارکٹکا میں پہلا ہوائی زون بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چین نے انٹارکٹکا میں اپنا پہلا ہوائی زون بنانے کا منصوبہ بنا نے کا فیصلہ کر لیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے انٹارکٹکا میں اپنا پہلا ہوائی زون بنانے کا منصوبہ بنا نے کا فیصلہ کر لیا ، یہ ہوائی زون ایک سے دو سال میں تیار ہوگا، سائنسی اور سیاحتی گروپ دونوں اس میں سرمایہ کاری کریں گے ۔چین کے محققین نے ایک ایسے مقام کو منتخب کیا ہے جو ہمیشہ برف سے ڈھکا رہتا ہے اور بہت ہی کم رفتار سے گھومتا رہتا ہے ،اس کے باوجود انٹارکٹکا میں ہوائی زون کی تعمیر کا کام آسان کام نہیں اور اس میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔چین انٹارکٹکا میں دیگر ممالک اور زیادہ تر روس کے ہوائی راستوں کا استعمال کر رہا تھا تاہم اس سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔واضح رہے کہ یہ انٹارکٹکا میں بننے والا 21 واں ہوائی زو ن ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں