تھرمیں غذایت کمی،مزید3بچے چل بسے ٗتعداد 463ہوگئی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
تھرپارکر میں غذایت کی کمی کے باعث مزید3بچے چل بسے جس کے بعد رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 463ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔ انتقال کرجانے والے بچوں کی عمریں تین دن، ایک اور دو ماہ ہیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق میمن کے مطابق رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد37ہوگئی۔رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد463ہو گئی۔