میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسجدنبوی ﷺ میں پاکستانی وزراء سے بدسلوکی،پانچ پاکستانی گرفتار

مسجدنبوی ﷺ میں پاکستانی وزراء سے بدسلوکی،پانچ پاکستانی گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈائریکٹر انفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کے مطابق مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کچھ پاکستانی گرفتار ہوئے ہیں۔فواد العثمین کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی پر حراست کی کارروائی کی گئی، یہ گرفتاریاں سعودی قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیرِنارکوٹیکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی مسجدِ نبوی ؐ آمد کے موقع پر بے ہودہ آوازیں کسی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستانی زائرین کے ایک گروپ نے سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے سلسلے میں مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں موجود وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں سے بدتمیزی کی تھی اور ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر اپنے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔ان کے ہمراہ دورے پر بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسمٰعیل، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔تاہم گزشتہ روز مسجد نبویﷺ میں اس وقت افسوسناک مناظر دیکھنے کو ملے تھے جب وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد وہاں پہنچا، سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز کے مطابق مسجد میں موجود پاکستانی زائرین نے وزیر اعظم کو دیکھتے ہی ’چور‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے۔ایک اور ویڈیو میں زائرین کو وفاقی وزرا مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی سے بدتمیزی اور انہیں گالیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں ان دونوں وزرا کو سعودی حفاظتی گارڈز نے گھیرے میں لے رکھا تھا۔بعد ازاں نعروں کے جواب میں ایک ویڈیو پیغام میں اورنگزیب نے کہا تھا کہ یہ فعل ایک ’مخصوص گروپ‘ نے کیا جبکہ زیادہ تر پاکستانی مقدس مسجد کے تقدس کا احترام کرتے ہیں، میں اس واقعے کے ذمہ دار شخص کا نام نہیں لینا چاہتی کیونکہ میں اس مقدس سرزمین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ، سعودی حکومت سے ایک درخواست کرنے جارہی ہے کہ جن لوگوں نے روضہ رسول? کے تقدس کو پامال کیا ان کے خلاف مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں