میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکہ چین تجارتی تنازع میں نقصان امریکی صارفین کاہوگا،اقتصادی ماہرین کا ٹرمپ کوانتباہ

امریکہ چین تجارتی تنازع میں نقصان امریکی صارفین کاہوگا،اقتصادی ماہرین کا ٹرمپ کوانتباہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ چین کی 267 ارب ڈالر مالیت کی مزید درآمدی اشیاء پر محصولات لگا دیں گے جس کے بعد عملی طور پر چین سے درآمد کی جانے والی ہر چیز ٹیکسوں کے دائرے میں آجائے گی۔یہ اضافی محصولات، ان 50 ارب ڈالرز کی چینی درآمدات کے علاوہ ہیں جن پر پہلے ہی اضافی ٹیکس لگائے جا چکے ہیں جب کہ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مزید 200 ارب ڈالر کی اشیا کو جلد درآمدی ٹیکس کے دائرے میں لایا جا رہا ہے۔دوسری جانب چین نے بھی یہ دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے نئے ٹیکس لگائے تو جواباً مساوی مالیت کے ٹیکس لگا دیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تنازعات اور ایک دوسرے کے خلاف مزید محصولات عائد کرنے کی دھمکیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے چین سے درآمدات پر مزید محصولات لگائے تو وہاں سے آنے والی تقریباً ہر چیز اضافی محصولات کے دائرے میں آ جائے گی۔ اور آخر کار اس کا نقصان امریکی صارفین کو بھی ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں