میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احسان اللہ احسان پر مقدمہ کی معلومات کے معاملہ پر وزارت داخلہ لاجواب

احسان اللہ احسان پر مقدمہ کی معلومات کے معاملہ پر وزارت داخلہ لاجواب

منتظم
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان پر مقدمے کی معلومات کے معاملے پر وزارت داخلہ لاجواب ہوگئی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفوری حیدری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے سوال کہ احسان اللہ احسان کے خلاف کیا مقدمہ چلایا جارہا ہے؟ پر تحریری جواب داخل کراتے ہوئے وزارت داخلہ نے بتا یا کہ اس بارے میں ہمارے پاس کوئی جواب نہیں، اس کا معاملہ سویلین ایجنسیز کو بھجوایا تھا تاہم سویلین ایجنسیز کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو نہیں دیکھ رہے۔وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے اتھارٹیز کو حکم دیا ہے کہ عدالت کے حکم کے بغیر احسان اللہ احسان کو نہ چھوڑا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں