زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
منتظم
جمعه, ۱۲ جنوری ۲۰۱۸
شیئر کریں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے معصوم زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قصور میں 8 سالہ زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ نشاندہی کرنے والا نام بھی راز میں رکھا جائے گا۔دوسری جانب احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں شہریوں کے ورثا کو 30،30 لاکھ روپے امداد اور دونوں کے خاندان کے ایک ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔واضح رہے کہ کم سن زینب سے زیادتی و قتل کے خلاف ملک بھرمیں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جب کہ گزشتہ روز احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پنجاب حکومت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا خاکہ بھی جاری کیا ہے۔