میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ زیب قتل کیس،صلح نامہ،فریقین کے دلائل کی تفصیلات طلب

شاہ زیب قتل کیس،صلح نامہ،فریقین کے دلائل کی تفصیلات طلب

منتظم
هفته, ۶ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی(کورٹ رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے شاہ زیب کے اہلخانہ اور شاہ رخ جتوئی کے مابین ہونے والے صلح نامے، سندھ ہائیکورٹ میں فریقین کے دلائل اور قانونی نقاط کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت20جنوری تک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور،سجاد تالپور اور غلام مصطفی لاشاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے شاہ زیب کے اہلخانہ اور شاہ رخ جتوئی کے مابین صلح نامے، سندھ ہائیکورٹ میں فریقین کے دلائل اور قانونی نقات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، شاہ زیب کے والد کی جانب سے حلف نامہ جمع کرانے کے بعد شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی تھی، شاہ رخ جتوئی سمیت 3 ملزمان ضمانت پر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں