میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہے، شیخ رشید

فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہے، شیخ رشید

منتظم
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ملتان (بیورورپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کا خزانہ تباہ ہوگیا ہے لیکن فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہوئی ہے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے منی لانڈرنگ کی اور اسحاق ڈار کو بیرون ملک بھجوا دیا ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے، ملک کا خزانہ تباہ ہوگیا ہے لیکن فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہوئی ہے، اگر حالات یوں ہی چلے تو پھر فیصلہ قوم کو کرنا پڑے گا، عوام لاہور جانے کی تیاری کرلے حکمرانوں کا گھیراؤ کریں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری جو بھی فیصلہ کریں گے تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی، جلد ہی ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کی ملاقات ہوگی، جو سیاسی طور پر کامیاب ثابت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں