میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت، انتہا پسندوں کی کرسمس منانے پر مشنری اسکولوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

بھارت، انتہا پسندوں کی کرسمس منانے پر مشنری اسکولوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

منتظم
جمعه, ۲۲ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں انتہا پسندوں نے کرسمس منانے اور تحائف تقسیم کرنے والے مشنری اسکولوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دی ہیں۔بھارت میں انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے بعد عیسائیوں کو نشانے پر رکھ لیا ہے اور کرسمس منانے والے مشنری اسکولوں کو خطرناک دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انتہا پسندوں کی جانب سے علی گڑھ کے اسکولوں میں بانٹے گئے دھمکی آمیز پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر کرسمس منائی تو ان کے ساتھ بہت برا سلوک ہو گا اور کرسمس منانے والے اسکول نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ہندو انتہا پسندوں نے مشنری اسکولوں کو کرسمس کے موقع پر تحفے بھی تقسیم نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب دونوں ریاستوں کی پولیس نے پولیس نے مشنری اسکولوں کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرا دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں