میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اگر نواز شریف کو سزا ہوگئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا، سراج الحق

اگر نواز شریف کو سزا ہوگئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا، سراج الحق

منتظم
هفته, ۸ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں


شریف برادران اﷲ کی پکڑ میں آگئے، نواز شریف کا کھیل ختم ہوگیا، شیخ رشید
اسلام آباد/ لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے دعویٰ کیاہے کہ (ن) لیگ نے عدلیہ ٗفوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایاہے ٗ سیاست نہیں مافیا کے گاڈ فادر کے خلاف جہاد کررہے ہیں ٗنواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ قوم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس دن کا انتظار تھا وہ آچکا ہے، زبردست میچ ہونے جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف میچ کے دوران جب باری لیتے تھے تو اپنے امپائر کھڑے کرتے تھے ، مریم نواز جے آئی ٹی میں سوال کرنے نہیں بلکہ جواب دینے گئیں۔انہوںنے کہاکہ میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں ، (ن) لیگ نے عدلیہ، فوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، انہوں نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تاہم اگر (ن) لیگ نے اس بار سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو پوری قوم باہر نکلے گی۔عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف نے ماورا ئے عدالت قتل کیے اور مجھے 10 ارب روپے کی رشوت کی آفر کی شہباز شریف معاملہ عدالت لے جائیں ان کی اصلیت سامنے لاؤں گا میرے پاس 10 ارب نہیں حمزہ اور حسین نواز سے قرضہ لیکر دیدوں گا۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما اسکینڈل میں اگر نوازشریف اور ان کے خاندان کو سزا مل گئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون اور احتساب صرف غریب عوام کے لئے ہے لیکن پاناما کیس نے ملک کے وزیراعظم کو کٹہرے میں کھڑا کرکے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی سزا تک ادھوری کہانی رہے گی اور اگر نوازشریف اور ان کے خاندان کو پاناما کیس میں سزا ہوگئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا۔ سراج الحق نے کہا کہ بعض عناصر عوام کو ڈرا رہے ہیں اور یہ تاثر قائم کررہے ہیں کہ اگر ملکی وزیراعظم اور ان کے خاندان کو سزا ہوگئی تو مارشل لا آجائے گا اور جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں لیکن یہ تمام اندازے، دعوے اور بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران قطری شہزادے کو لے آئیں ورنہ پچھلے سال کی قربانی اس سال ہو جائیگی شیخ رشید نے جمعہ کو یہاں اپنے ایک بیان میں کیا کہ پانامہ کیس کا معاملہ کیس سازش کے تحت نہیں نکلا بلکہ اس کی صورت میں شریف برادران اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں۔ نوازشریف کو جب اکثریت ملی انہوں نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا لیکن اب ان کا کھیل ختم ہوچکا ہے اور 3 دن میں سب سامنے آجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں