میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 2020 کا آغاز سرد ترین صبح کے ساتھ ہوا

کراچی میں 2020 کا آغاز سرد ترین صبح کے ساتھ ہوا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں موسم سرما نے اپنے رنگ دکھانا شروع کردیئے ۔ ٹھنڈی ہوائوں نے شہر کو گرفت میں لے لیا،درجہ حرارت میں کمی ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کا سلسلہ مزید 3جنوری تک جاری رہے گا۔کراچی میں 2020 کا آغاز سرد ترین صبح کے ساتھ ہوا۔ صبح سویرے درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سردی کی شدت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی۔ یخ بستہ ہوائوں نے شہر کو برف بنا رکھا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 3 جنوری تک کراچی کا موسم سرد رہے گا۔ڈی جی میٹ سردار سرفراز کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف، موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں