نواز شریف سمیت شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
شیئر کریں
لاہور( بیورورپورٹ)لاہورقومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے شریف فیملی کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے نیب ہیڈکواٹرز اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے۔، نیب ہیڈکوارٹردرخواست پرغورکرکے وزارت داخلہ کوارسال کرے گا۔قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے نواز شریف اور ان کی فیملی کے کیسز کے حوالے سے نیب ہیڈکواٹرز کو درخواست کردی ہے،درخواست میں نوازشریف،حسن اورحسین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی جبکہ مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے دی گئی سفارش پر نیب ہیڈکواٹر غور کرے گا اور بعد ازاں یہ درخواست وزارت داخلہ کو بھجوا ئی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے حسن نواز اور حسین نواز کے نام عدالت سے اشتہاری قرار دینے کے بعد ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے اور اس مقصد کے لئے نیب حکام وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط تحریر کرے گا حسن نواز اور حسین نواز لندن میں مقیم ہیں اور کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے لندن میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں عدالت نے ان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے ان پر اربوں روپے منی لانڈرنگ اور ناجائز اثاثے بنانے ک االزام بھی ہے نواز شریف کے دونوں بیٹوں نے برطانوی شہریت کا سہارا لے کر پاکستان آنے سے مسلسل انکار کر رکھا ہے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور ان دونوں مفرور کی تحقیقات کر رہے ہیں نیب حکام نے اب فیصلہ کیا ہے کہ ان دونوں مفرور ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیب حکام نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔