پاک، ایران بارڈر امن و دوستی کی سرحد ہے، آرمی چیف
شیئر کریں
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر امن اور دوستی کا بارڈر ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے پاک ایران بارڈرکو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، جبکہ دہشت گرد ہمارا مشترکہ دشمن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے جہاں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنردیا گیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جب کہ ایرانی قیادت نے آرمی چیف کے دورے پر تشکر کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سیملاقات کی اور بعد ازاں وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ جواد ظریف اور ایوان صدر میں صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی۔ ایران کی سول وعسکری قیادت سے ملاقاتوں میں افغان صورتحال، داعش کے بڑھتے خطرے سمیت پاک ایران بارڈرسیکورٹی پر بات چیت کی گئی جب کہ آرمی چیف نے جیواسٹریٹجک ماحول، دفاع، سلامتی، اقتصادی تعاون پر بھی بات کی۔ایرانی قیادت نے علاقائی امن اور اس کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔