آنکھوں کے امراض کیلئے معالج سے فوری رجوع کیا جائے،ڈاکٹراحسان الحق
شیئر کریں
آنکھوں کے امراض کیلئے فوری معالج سے رجوع کیا جائے ،کوتاہی بسا اوقات بڑے مسائل کا سبب بن سکتی ہے،آنکھیں اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے،یہ بات ماہرامراض چشم ڈاکٹراحسان الحق نے رحمت الاقرا ویلفیئر ہائی اسکول نئی کراچی میںاساتذہ کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ورکشاپ سے رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی وچیئر مین رحمت بھائی اورٹرینرنبیل ممتاز نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر اساتذہ کواسکول میں طلبہ وطالبات کی آنکھوں کے چیک اپ سے متعلق آگہی دی گئی ۔ڈاکٹراحسان الحق نے کہا کہ آنکھیں اللہ کی بڑی نعمت ہیں ،ان کی حفاظت نہایت ضروری ہے،آنکھوں کو مسائل یا امراض درپیش ہوں تو معالج سے فوری رجوع کیا جائے ،علاج میں تاخیر بڑے مسائل کا سبب بن سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اساتذہ بھی تعلیمی اداروں میں بچوں کی آنکھیں بروقت ٹیسٹ کر کے ماہر معالج کی طرف بھیج سکتے ہیں ،رحمت بھائی نے کہا کہ صحت کی سہولتیں عام کرنا چاہتے ہیں ،ملک میں صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے، ضروری ہے کہ صحت کی سہولتیں عام آدمی تک پہنچیںاوران میں امرض سے متعلق آگہی ہو۔