گرمی میں شدت، کرایچ میں ہیٹ ویو کا خدشہ، ایمرجنسی نافذ
شیئر کریں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اکتوبرکی جھلستی گرمی اور حبس کے باعث محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشا ظاہر کردیا، ہیٹ ویو کے باعث کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،اکتوبر میں یکا یک سورج کا پارہ اہل کراچی والوں پر غضب ڈھانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے شہر میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد تمام بلدیاتی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ اور ہیٹ اسٹروک وارڈز کو فعال کردیا گیا، میٹ آفس کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران کراچی سمیت سندھ مکران کے ساحلی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ گرمی بڑھنے کی وجہ سمندری ہوائیں کم ہونے کے باعث ہیں، آنے والے دنوں میں سمندری ہواؤں کے کم ہونے کا خدشا ہے، جنوب مغربی سمت سے چلنے والی خنک سمندری ہوائیں بھی بند ہوگئی ہیں، جبکہ شمال مغرب سمت سے چلنے والی گرم اور خشک میدانی ہواؤں کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق کراچی میں ہفتہ سے منگل تک درجہ حرارت 40 سے 41سینٹی گریڈ تک رہے گا، لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلا جواز گھروں سے نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے 24گھنٹو ں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے، ہواؤں کا رخ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ سے تبدیل ہوگیا ہے اور اس تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات خاص طور پر درجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، جبکہ سندھ اور خاص طور پر کراچی میں صورتحال تشویش ناک ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں 2015میں گرمی کی شدید لہر آئی تھی اس دوران کراچی میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر تک گیا تھا، ایک ہفتے سے زائد برقرار رہنے والی گرمی کی لہر میں 1200افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 40ہزار سے زائد لوگوں کو صوبے بھر کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا تھا۔ دریں اثناء شہر قائد میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی 70 سے زائد فیڈر ٹرپ ہوگئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ 2 روزسے جاری شدید گرمی کے نتیجے میں اب کے الیکٹرک کے فیڈرز بھی جواب دینے لگے ہیں۔ شہرکے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، اسکیم 33، نارتھ کراچی، سرجانی، گلشن معمارمیں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہرکے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے، جبکہ متعددعلاقوں میں فنی خرابی اورکیبل فالٹ بھی عروج پرہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 تک جاپہنچا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران کراچی سمیت سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔گزشتہ روزبھی شہرقائد میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی خنک سمندری ہوائیں بند ہوگئیں تھیں جس کے باعث درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔