عجیب الخلقت مخلوق
شیئر کریں
ہماری دنیا عجائبات سے بھری ہوئی ہے لیکن فطرت کے کارخانے میں جانداروں کے عجیب و غریب روپ اور ان کی عادات دیکھ کر انسان یکلخت حیران اور خوفزدہ رہ جاتا ہے۔ذیل میں دنیا بھر میں لی گئیں ایسی تصاویر پیش کی جارہی ہیں جس میں فطرت کے عجیب پہلو اور عجیب و غریب جاندار دیکھے جاسکتے ہیں۔
ایک طفیلیہ (پیراسائٹ ) جسے سائموتھیا ایگزیکوا کہتے ہیں۔ یہ مچھلی کے گلپھڑوں سے منہ میں داخل ہوکر اس کی زبان کھاکر وہاں بیٹھ جاتا ہے۔ اب مچھلی جو کھاتی ہے یہ پہلے اسے ہڑپ کرجاتا ہے۔
ایک فنگس جو کسی خلائی مخلوق کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ اسے شیطان کی انگلی کا نام دیا گیا ہے۔ الو نے خود اپنے اور اپنے بچوں کے لیے کھانے کا وسیع ذخیرہ کررکھا ہے۔الو ایک کے بعد ایک 70 سے زائد چھوٹے چوہوں کا شکار کرکے ان کے ڈھیر اپنے گھونسلے کے اطراف لگادیتا ہے تاکہ کھانے کی وافر مقدار ملتی رہے۔
انٹارکٹیکا میں پایا جانے والا ایک خوبصورت کیڑا جسے دیکھنے پر گمان ہوتا ہے کہ یہ سنہرا ریشم پہنے ہوئے ہیں لیکن اس کا ڈنک دیکھ کر جھرجھری آجاتی ہے۔
ایک طرح کی مکڑی نما مکھی ہوتی ہے جسے پینیسلیڈیا کہتے ہیں اور یہ جانداروں سے چمٹ کر ان کا خون پیتی ہے۔ بالخصوص یہ چکادڑوں کو بہت ستاتی ہے۔ایک ایسی عجیب وغریب مچھلی دریافت ہوئی ہے بہت کوشش کے باوجود اس مچھلی کا نام معلوم نہ ہوسکا لیکن غور سے دیکھیں تو اس کے دانت بہت حد تک انسانوں سے مشابہہ ہیں۔