میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپنی مرمت آپ کرنے والی اسمارٹ فون اسکرین

اپنی مرمت آپ کرنے والی اسمارٹ فون اسکرین

منتظم
هفته, ۸ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) امریکی انجینئروں نے ایک ایسی اسمارٹ فون اسکرین ایجاد کرلی ہے جو اپنی مرمت آپ کرسکتی ہے یعنی اس پر پڑنے والی خراشیں کچھ دیر بعد خود بخود ختم ہوجاتی ہیں اور اگر یہ اسکرین ٹوٹ بھی جائے تب بھی یہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر خود کو دوبارہ جوڑ لیتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انجینئروں نے یہ اچھوتی اسمارٹ فون اسکرین ایجاد کی ہے جس کی تفصیلات انہوں نے امریکن کیمیکل سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اپنی مرمت آپ کرنے والے (سیلف ہیلنگ) مادّے پہلے سے موجود ہیں لیکن نہ تو وہ شفاف ہیں اور نہ ہی اس قابل کہ ان میں سے بجلی گزر سکے اور اسی وجہ سے انہیں اسمارٹ فون اسکرینوں میں استعمال نہیں کیا جاسکتا، ان کی اختراع میں یہ دونوں خرابیاں دور کرتے ہوئے ایسا شفاف مادّہ تیار کیا گیا جو برقی موصل (کنڈکٹر) بھی ہے یعنی اس میں سے بجلی بھی گزر سکتی ہے۔ یہی مادّہ استعمال کرتے ہوئے انجینئرز نے تجرباتی طور پر ایسی ٹچ اسکرین تیار کرلی جس پر پڑنے والی خراشیں کچھ دیر بعد خود بخود غائب ہوجاتی ہیں اور اگر وہ ٹوٹ بھی جائے تو اس کے مختلف حصے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ایک بار پھر سے آپس میں جڑ جاتے ہیں۔ اسے ایجاد کرنے والے ماہرین کو امید ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مزید بہتر ہونے کے بعد 2020 تک اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے لگے گی اور یوں صارفین کو اسمارٹ فون اسکرین ٹوٹنے پر مرمت کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ یہ کام اسکرین خود ہی کرلے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں