میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علاقائی معیشت میں پاکستان کا اہم کردار ہے، خطے میں قیام امن کیلئے ہر کوشش کی حمایت کرینگے، آرمی چیف

علاقائی معیشت میں پاکستان کا اہم کردار ہے، خطے میں قیام امن کیلئے ہر کوشش کی حمایت کرینگے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن سے متعلق کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے سیکورٹی تحفظات کو بھی دورکیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آسٹریلین ہم منصب کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ کینبرا میں ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹر آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو تینوں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلین وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں اور آسٹریلین آرمی اور بحریہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں جن میں جنرل قمر جاوید باوجوہ نے آسٹریلین سویلین اور فوجی قیادت کو خطے کی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلوی لیڈرشپ نے دہشت گردی کے خلاف کوششوں پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور دفاع و سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیکورٹی صورت حال بہتر کی ہے اور علاقائی معیشت میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہے، جبکہ پاکستان امید کرتا ہے اس کے سیکورٹی تحفظات کو بھی دور کیا جائے گا، پاکستان امن سے متعلق کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں