عامر لیاقت کی گرفتاری ورہائی
شیئر کریں
بانی متحدہ کے خطاب کے بعد عامر لیاقت بھی رینجرز کی کارروائیوں کی زد میں آگئے۔ اپنی غیر مستقل مزاجی اور پارہ صفت طبیعت کے باعث ہمیشہ مختلف جگہوں پر اِدھر سے اْدھر چھلانگیں لگانے کی شہرت رکھنے والیڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ایم کیوایم سے تعلق بھی بنتا بگڑتا رہا۔ وہ ایم کیوایم میں اْن دنوں پھر واپس آگئے تھے۔ا ور اْنہیں ایم کیوایم میں اپنی دوبارہ شمولیت کے کچھ ہی عرصے بعد اس مصیبت میں مبتلا ہونا پڑا۔ صرف ایک رات رینجرز کی صحبت میں فیضیاب ہونے کے بعد جب وہ اگلے دن رہا ہوئے تو اْنہوں نے اپنا ردِ عمل بالکل توقع کے عین مطابق دیا۔ ابتدا میں وہ بانی متحدہ سے اظہار لاتعلقی کرتے رہے اور ڈاکٹر فاروق ستار کے آس پاس دکھائی دیے۔ پھر ایم کیوایم پاکستان میں فیصلہ سازی کے عمل اور اپنے نظرانداز کیے جانے کے معاملے کو وہ نظر انداز نہیں کرسکے اور اْنہوں نے ایم کیوایم اور پھر سیاست سے ہی دور رہنے کا اعلان کردیا۔ آخری اطلاعات تک وہ اپنے اس اعلان پر نظرثانی نہیں کرسکے۔