چین میں اولین سائبر عدالت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
شیئر کریں
سائبر عدالت سے عام صارفین مستفید ہو سکیں گے جبکہ کئی صنعتی تنازعات کا حل بھی نکالا جا سکے گا
چین میں اولین سائبر عدالت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔نئے عدالتی نظام کے قیام سے نہ صرف عام صارفین مستفدد ہو سکیں گے بلکہ کئی صنعتی تنازعات کا حل بھی نکالا جا سکے گا۔جرمن ریڈیو کے مطابق چین میں پہلی سائبر عدالت فعال ہو گئی ہے۔ مشرقی چین کا شہر ہانگجو سب سے بڑی الیکٹرانک کامرس کمپنی علی بابا کا آبائی شہر بھی ہے۔ یہاں کے رہائشی اب اپنی درخواست آن لائن دائر کرا سکتے ہیں اور پھر عدالتی سماعت بھی آن لائن ویڈیو کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں ۔ صارفین سماعت کے دوران اپنا موقف ویڈیو چیٹ کے ذریعے بھی دے سکتے ہیں ۔سائبر عدالت کے چیف جسٹس ڈو قیئن نے بتایا کہ اس نئے طریقے سے عوام کو کئی متنازعہ معاملات کا حل کم قیمت اور آسانی کے ساتھ فراہم ہو سکے گا، بالکل اسی طرح جس طرح آن لائن شاپنگ آسان ہے۔ یہ عدالت بھی اسی طرح کام کرے گی اور اس کے ذریعے آن لائن شاپنگ کو مزید عدالتی تحفط بھی ممکن ہو سکے گا۔