میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیکرز کی کے الیکٹرک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی

ہیکرز کی کے الیکٹرک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ہیکرز کی جانب سے کے الیکٹرک کو دی گئی ڈیڈ لائن پیرکوختم ہوگئی ہے، ہیکرز نے کے الیکٹرک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دے دی۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کا سسٹم 15دن سے سائبر اٹیک کی زد میں ہے، ہیکرز نے کے الیکٹرک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دے دی، ہیکرز نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مبینہ طور پر 38ملین ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ہیکرز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں خفیہ دستاویز پبلک کردیں گے، سائبر اٹیک کے باعث کے الیکٹرک کا نظام تاحال مفلوج ہے۔کے الیکٹرک کا بینکوں سے رابطہ، انٹرنل کمیونی کیشن، ای میل نظام بند ہے، واضح رہے کہ کے ای کا آئی ٹی سسٹم دو سال قبل اگست میں بھی ہیک ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے ہیکرز نے نجات حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کررکھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں