میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوگل نے اپنا ڈوڈل پانی پوری (گول گپے) کے نام کر دیا

گوگل نے اپنا ڈوڈل پانی پوری (گول گپے) کے نام کر دیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل پانی پوری (گول گپے) کے نام کر دیا۔ بہت سے ممالک میں پانی پوری کو گول گپے بھی کہا جاتا ہے، یہ پاکستان، بنگلادیش اور بھارت سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ گول گپے ایک اسٹریٹ فوڈ آئٹم ہے جو چنے اور آلو کے ساتھ کرسپی گول گپوں میں ڈال کر پیش کیے جاتے ہیں۔ گول کپے ہر دوسرے فرد کو پسند ہیں، لوگ بہت سے شوق سے کھاتے ہیں۔ گوگل کی طرف سے 12 جولائی کے دن گول گپے کا ڈوڈل بنایا گیا اور ساتھ ہی گول گپے کے دلچسپ اینی میٹڈ گیمز کو بھی شیئر کیا گیا۔ جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل نے گول گپے کا ڈوڈل اس لیے بنایا ہے کہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 2015 میں آج ہی کے دن ایک ریسٹورنٹ نے 51 قسم کے گول گپوں کے مختلف ذائقے پیش کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں