بھارتی خواتین ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دیکر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
شیئر کریں
بھارتی کی ہرمنپریت کور کو ناقابل شکست 171 رنز بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
بھارتی خواتین ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دیکر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ٗبھارتی کی ہرمنپریت کور کو ناقابل شکست 171 رنز بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بارش کے باعث متاثر ہوا، بارش کے باعث میچ 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 281 رنز بناکر آسٹریلیا کو میچ میں کامیابی کے لئے 282 رنز کا ہدف دیا اور اس کے4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے ہرمنپریت کور نے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ مرحلے کا ہائی سکور بن گیا جبکہ کپتان متھالی راج 36 رنز بنا سکیں۔ آسٹریلیا کی ایسلے گارڈنر، میگن شوٹ، کرسٹین بیمز اور الیسے ویلینی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ٗ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں245 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے بلیک ویل نے 90 رنز بنائے اور ویلنی نے75 رنز بنائے جبکہ بھارتی ویمنز بائولرز کی جانب سے دپتی شرما نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 23 جولائی کو لندن میں لارڈز کے گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ ہرمنپریت کور کو ناقابل شکست 171 رنز بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔