میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی سی سی کا اجلاس ختم ، بھارت کو کروڑوں ڈالر کا جھٹکا

آئی سی سی کا اجلاس ختم ، بھارت کو کروڑوں ڈالر کا جھٹکا

منتظم
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


دبئی(ویب ڈیسک) دبئی میں ہونے والا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پانچ روزہ اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پانچ روزہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔ اجلاس میں بگ تھری کے خاتمے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جب کہ مالی امور کا طریقہ کار ایک کے مقابلے میں 13 ووٹوں سے منظور کرلیا گیا ہے۔ نئے انتظامی قواعد کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو مالیاتی اجارہ داری پر بڑی ضرب لگی ہے تاہم پھر بھی آئی سی سی کی 8 سال میں ہونے والی آمدنی سے بھارت کو 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ نئے قواعد کے تحت 8 برسوں میں انگلینڈ کو 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز، پاکستان سمیت 7 بورڈز کو 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز، زمبابوے 9 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز جب کہ ایسوسی ایٹ ممبرز کو 28 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔ اکثریتی حمایت حاصل کرنے والے نئے آئین کی باضابطہ منظوری رواں برس ہونے والے سالانہ اجلاس میں دی جائے گی۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واضح مؤقف سے گریز کیا ہے تاہم لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے والے بورڈز سے رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں