میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محبت کی شادی کرنے والی رخسار کا قتل معمہ بن گیا

محبت کی شادی کرنے والی رخسار کا قتل معمہ بن گیا

منتظم
اتوار, ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

محبت کی شادی کا ایک اور المناک انجام سامنے آگیا،کورٹ میرج کرنے والی رنچھوڑ لائن گھاس منڈی کی رہائشی رخسار کو اس کے شوہر حمزہ اور سسرالیوں نے دعوت پر بلایا۔ حمزہ سے کورٹ میرج کرنے والی رخسار نے کھانا کھایا تو اس کی حالت غیر ہوگئی جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ رخسار کے شوہر حمزہ، سسر اور دو سالیوں نے اسپتال سے فرار ہونے کی کوشش کی تو اسپتال انتظامیہ نے سسر اور دو سالیوں کو پکڑ لیا تاہم حمزہ فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حمزہ کے والد اور دو بہنوں کو تحویل میں لیکر رسالہ تھانہ منتقل کردیا تاہم کچھ دیر بعد چھوڑ دیا جس پر لڑکی کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا۔ بعدازاں مقدمہ مقتولہ کی بہن رضیہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں حمزہ اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ واقعے کی کوریج کے دوران لڑکے والوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کیمرے چھیننے کی کوشش کی اور دھکے دیئے،رسالہ پولیس کے مطابق رخسار کو حمزہ اور اس کی بہنیں انتہائی تشویش ناک حالت میں سول اسپتال کی ایمرجنسی میں لائے تھے اور اسپتال انتظامیہ کو یہ بتایا تھا کہ رخسار نے کوئی زہریلی چیز کھا ئی ہے لیکن جب رخسار دم توڑ گئی توحمزہ اور اس کی بہنوں نے اسپتال سے فرار کی کوشش کی تو وہاں موجود لوگوں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا،رخسار کے والد نے پولیس کو بتایا کہ مجھے رخسار نے مرنے سے پہلے خود بتایا تھا کہ اسے زہر دیا گیا ہے،پولیس کے مطا بق رخسار کے شوہر حمزہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مذکورہ معلومات کے بعد یہ معاملہ معمہ بن گیا ہے کہ مقتولہ کو زہر پہلے دیا گیا یا سسرالیوں نے دیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں