میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیمہ خانم کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ پھر مؤخر

علیمہ خانم کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ پھر مؤخر

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۶ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

محفوظ فیصلہ 16 دسمبر تک بغیر کارروائی کے مؤخر کر دیا۔ عدالت کی جانب سے آج چھٹی مرتبہ فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے

 

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ 16 دسمبر تک بغیر کارروائی کے مؤخر کر دیا۔عدالت کی جانب سے جمعرات کو چھٹی مرتبہ فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے۔ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے تھے۔فیصلہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 22 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں