میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے خط پر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان کے خط پر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

تینوں چیف جسٹس صاحبان سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بلا تاخیر انصاف دیں،بیرسٹرگوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دس روز قبل تینوں چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھ کر انصاف کی اپیل کی تھی، مگر اب تک اس خط پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ایک بار پھر تینوں چیف جسٹس صاحبان سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بلا تاخیر انصاف دیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا۔ عمران خان کا خط وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو پہنچایا گیا تھا۔

وکیل سلمان صفدر نے دعویٰ کیا تھا کہ خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔ جس میں بانی پی ٹی آئی کی طبی سہولتیں اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے۔خط میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، میرا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں