میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی پور جل رہا ہے!

منی پور جل رہا ہے!

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۶ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بھارتی فوج پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریات اور اثر و رسوخ کے حوالے سے سیاسی مبصرین، دفاعی تجزیہ کاروں اور میڈیا میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ ایک جان ناقدین کا کہنا ہے کہ سیاسی تبدیلیوں کے بعد فوج کی غیر جانبداری اور سیکولر روایات متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب بعض حلقے فوج کو آئینی طور پر سویلین قیادت کے ماتحت اور پیشہ ورانہ ادارہ قرار دیتے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق، 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد عسکری اداروں میں "انڈینائزیشن” کے نام پر ہندو ثقافتی اور مذہبی رسومات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بحث کی گئی ہے، جسے ناقدین فوج کی سیکولر روایت سے انحراف قرار دیتے ہیں۔ کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ بھرتی کے پس منظر، کوچنگ نیٹ ورکس اور سیاسی ماحول میں تبدیلی کے باعث اداروں میں نظریاتی ہم آہنگی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں، حالانکہ ماضی میں فوجی افسران کھلے عام سیاسی یا تنظیمی وابستگی سے گریز کرتے رہے ہیں۔ نومبر 2026 میں سوشل میڈیا اور بعض میڈیا رپورٹس میں اعلیٰ فوجی افسران کے پروٹوکول اور حکومتی قیادت سے ملاقات کے مناظر سامنے آنے کے بعد فوج پر سیاسی اور آر ایس ایس کے نظریاتی اثرات کے حوالے سے نئی بحث شروع ہوئی۔دفاعی مبصرین کا ایک طبقہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ بھارتی فوج آئین کے تحت منتخب سویلین حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے اور حکومتی وزرا یا قیادت کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات سویلین بالادستی کا حصہ ہیں۔ کئی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی فوج اپنی رجمنٹل روایات اور پیشہ ورانہ ڈھانچے کے باعث ایک منظم فورس سمجھی جاتی ہے، تاہم اس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنا جمہوری اور عسکری توازن کے لیے ایک اہم موضوع بنا ہوا ہے۔ غیر مقبول مودی نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے غیر پیشہ ور اور شکست خوردہ بھارتی فوج کوبھی اپنا آلہ کاربنا دیا ہے۔بزدل بھارتی عسکری قیادت کے منظم جرائم، اخلاقی وادارہ جاتی پستی کیخلاف بھارتی فوجی اہلکار احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے، بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شریک بھارتی فوجی اہلکار نے بھارتی فوج کی قلعی کھول دی۔بھارتی فوجی اہلکارنے بھارتی فوج کی بدعنوانی اور ناپاک کردار کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ بھارتی فوج بھی سیاست زدہ ہو چکی ہے اور کرپشن کا کینسر فوج میں بھی آ گیا ہے۔ نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والی سرکار کو کہتا ہوں کہ اگر آپ ایک کاکروچ کو ماریں گے، 100 مزید پیدا ہوں گے۔

بھارتی فوجی اہلکار کا بیان واضح ثبوت ہے کہ ہندوتوا کے نظریہ پر کاربند بھارتی فوج میں شدید تقسیم موجود ہے، مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے مودی کی ایماء پر سیاست زدہ بھارتی فوج اقلیتوں کے قتل عام میں بھی مصروف ہے۔بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی رشوت خوری کے جرم میں گرفتاری نے ادارے کی اخلاقی پستی اور انتظامی بدحالی کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ اس واقعے نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اندر موجود کرپشن کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔آرمی آرڈننس کور کے کرنل ہمانشو بالی کو کولکتہ میں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے پچاس لاکھ روپے کی بھاری رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ وہ ایسٹرن کمانڈ میں تعینات تھے اور انہوں نے کانپور کی ایک نجی کمپنی کو ٹھیکے دلوانے کے عوض یہ رقم وصول کی تھی۔انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت گرفتار ہونے والے کرنل ہمانشو بالی کو تفتیش مکمل کرنے کے لیے فوری طور پر دہلی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں واضح کیا گیا ہے کہ کرنل اور ان کے دیگر ساتھی افسران طویل عرصے سے ملی بھگت کر رہے تھے۔

یہ افسران سرکاری ٹینڈرز جاری کرنے کے بدلے نجی کمپنیوں سے بھاری رقوم بٹورنے کا غیر قانونی دھندا کر رہے تھے۔ اس گرفتاری نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارتی فوج کی اعلیٰ سطح پر منظم جرائم کا جال بچھا ہوا ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج میں کرپشن کی جڑیں بہت گہری ہو چکی ہیں اور فضائیہ کے بڑھتے ہوئے حادثات محض فنی خرابیاں نہیں ہیں۔ یہ دراصل انتظامی ناکامی اور فنڈز کی خورد برد کے باعث پیدا ہونے والے سنگین مسائل کا واضح ثبوت ہیں۔مودی سرکار کے زیر سایہ سیاست زدہ ہونے والی بھارتی فوج اب پیشہ ورانہ مہارت کھو چکی ہے۔ اندرونی خلفشار اور تقسیم کی وجہ سے یہ ادارہ اپنی ساکھ کھو رہا ہے اور بدعنوانی اس کی نااہلی کی سب سے بڑی علامت بن چکی ہے۔ اس واقعے سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی فوج میں نظم و ضبط کا فقدان ہے اور افسران اپنے ذاتی مفادات کے لیے ملکی وقار کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ مسلسل سامنے آنے والی بدعنوانیوں نے بھارتی عسکری ڈھانچے کی کمزوریوں کو پوری طرح آشکار کر دیا ہے۔

بھارت کی فوج، جو کبھی پیشہ ورانہ اور میرٹ پر مبنی ادارہ سمجھی جاتی رہی ہے، سیاسی گروپ بندی اور ہندوتوا نظریات کے اثرات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے تیزی سے ایک سیاسی اور نظریاتی آلے میں تبدیل ہو رہی ہے۔مودی کے دورحکومت میں فوجی قیادت کی جانب سے سیاسی وابستگیوں اور ہندو توا نظریات کو فروغ دینے کے رجحانات نے فوج کی پیشہ ورانہ روایتی ذمہ داریوں کو پس پشت ڈال دیا ہے۔حالیہ شواہد سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بھارتی فوج کے افسران کی سیاسی قیادت کے ساتھ ذاتی تعلقات مضبوط ہو گئے ہیں۔ فوجی افسران اکثر حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہیں اورسالانہ سرکاری تقریبات، سالگرہ اور دیگر اہم مواقع پر مہنگے تحائف پیش کرکے اپنی پسندیدگی جتاتے ہیں۔ اس رویہ سے ایک سرپرستی کی ثقافت کو فروغ مل رہا ہے، جس کے تحت فوج کی موجودہ قیادت میں ہندو توا کے نظریات کو سرگرمی سے پھیلایا جا رہا ہے۔اس رحجان کی وجہ سے فوجی مقاصداور قومی سلامتی پر سیاسی مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت میں حالیہ تبدیلیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ فوج میں سیاسی مداخلت کس حد تک بڑھ چکی ہے۔جنرل منوج پانڈے کی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی اس سیاسی مداخلت کی سب سے واضح مثال ہے۔ یہ تقرری میرٹ یا پیشہ ورانہ قابلیت کی بنیاد پر نہیں، بلکہ بی جے پی/آر ایس ایس کے نظریات سے وفاداری کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

مودی کے دورحکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے نظریاتی حامی کی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر تقرری اس بات کا واضح پیغام ہے کہ سیاسی وفاداری کو فوجی صلاحیتوں پر فوقیت حاصل ہے۔ بھارتی فوج کے افسران ترقیاں، حساس تعیناتیاں اور مالی فوائد حاصل کر نے کیلئے سیاستدانوں کے ساتھ ذاتی تعلقات برقرار رکھتے ہیں، جس سے ادارے کی سا لمیت اور پیشہ ورانہ اصول بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔اعلی فوجی تربیتی اداروں، بشمول ساینک اسکولز کے گریجویٹس کا اجارہ داری کانظام بھارتی فوج میں مضبوط نیٹ ورکس قائم کر چکا ہے۔ یہ گروہ ہم خیال افراد کو ترجیح اور سرپرستی اور نظریاتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں جبکہ باصلاحیت اور مختلف رائے رکھنے والے افسران کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ میرٹ اور پیشہ ورانہ اصولوں کو منظم طریقے سے نظراندازکئے جانے نے بھارتی فوج کے افسران میں مایوسی اور بے چینی پیدا اور بھارت کی فوج کی عملی استعداد کارکو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔کرپٹ مودی کے دور اقتدار میں بھارتی دفاعی کمپنیاں اربوں کے حکومتی فنڈز لینے کے باوجود جدید ہتھیار وقت پر دینے میں ناکام ہیں۔ بھارتی سی ڈی ایس کی تنقید خود بھارتی فوج کی داخلی بدانتظامی اور ناقص پلاننگ کی گواہی دے رہی ہے۔ بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی مایوسی نے خطے میں ناکام ملٹری ماڈرنائزیشن اور اندرونی کھوکھلے پن کا پردہ چاک کر دیا۔
٭٭٭


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں