مصطفی عامر قتل کیس: ٹرائل میں تاخیر کے خلاف والدہ کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری
شیئر کریں
2024 میں بیٹے کے قتل کے باوجود مقدمے کی باقاعدہ سماعت شروع نہیں ہوسکی، وجیہہ عامر عدالت سے جلد ٹرائل مکمل کرانے کی استدعا
سندھ ہائی کورٹ میں مصطفی عامر قتل کیس کے ٹرائل میں مسلسل تاخیر کے خلاف مقتول کی والدہ وجیہہ عامر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن، ملزم ارمغان کے وکلا اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔درخواست گزار وجیہہ عامر نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 2024 میں ان کے بیٹے مصطفی عامر کو قتل کیا گیا، تاہم مقدمے کی باقاعدہ سماعت اب تک شروع نہیں ہوسکی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان اور اس کے اہلخانہ کبھی وکیل تبدیل کردیتے ہیں اور کبھی جج کے خلاف درخواست دائر کردیتے ہیں، جس کے باعث مقدمے کی کارروائی میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے۔وجیہہ عامر نے عدالت سے استدعا کی کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو ہدایت دی جائے کہ قانون کے مطابق مقدمے کی سماعت جلد مکمل کی جائے۔


