فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ، 82 ہزار 500 افراد سڑکوں پر نکل آئے، 144 افراد گرفتار
شیئر کریں
احتجاجی مظاہروں میں شرکا کی تعداد میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے، فرانسیسی وزارت داخلہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ جاری ہے جہاں 82ہزار 500افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق فرانس میں 112مقامات پر مظاہرے کیے گئے منتظمین نے شرکا کی تعداد ڈیڑھ لاکھ بتائی ہے۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق کئی بڑے شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ مارسیل میں 7گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، 15دکانوں کے شیشے توڑے گئے۔ اس دوران 10افراد گرفتار ہوئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق بغدڈو شہر میں 9پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 17مظاہرین گرفتار کیے گئے ہیں۔ پیرس کے نیشن اسکوائر پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جہاں آنسوگیس کا استعمال کیا گیا۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق لیون شہر میں مظاہرے میں 4 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ یہاں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ نانت میں مظاہروں میں 5 ہزار افراد نے شرکت کی، یہاں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں شرکا کی تعداد میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف یکم دسمبر کو ساتواں احتجاج کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔


