میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علامہ اقبال کا یوم پیدائش،مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

علامہ اقبال کا یوم پیدائش،مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

جرات ڈیسک
پیر, ۹ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

 

حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہورکموڈور مصباح الامین نے مزار اقبال پرپھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، مہمان خصوصی نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اورپاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں