میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہندوستان نے ٹرمپ سے مودی کی تعریف کروانے کے 75 ہزار ڈالر ماہانہ ادا کیے

ہندوستان نے ٹرمپ سے مودی کی تعریف کروانے کے 75 ہزار ڈالر ماہانہ ادا کیے

جرات ڈیسک
پیر, ۹ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس

 

ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبینہ رابطوں سے متعلق ایک میڈیا رپورٹس پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز ایل ایل سی نے وائٹ ہاؤس اور انڈین حکام کے درمیان متعدد فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا تھا۔

اس رپورٹ کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ وزیرِ اعظم مودی کو اپنے ’دوست‘ ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کے لیے بھی ایک لابنگ فرم کی مدد درکار ہے۔

انڈین ایکسپریس اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز ایل ایل سی نے امریکہ کے فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کے تحت جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا ہے کہ اس نے رواں سال مئی اور جون کے دوران انڈیا کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس فرم کے سربراہ جیسن ملر ہیں۔ دستاویزات میں ان رابطوں کو ’سیاسی سرگرمیوں‘ کا حصہ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کا محور انڈیا اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ انڈیا نے اپریل 2025 میں ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جس میں رواں سال مزید ایک سال کی توسیع کی گئی۔ تاہم 23 جون کو یہ معاہدہ اس وقت ختم ہو گیا جب جیسن ملر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ خصوصی سرکاری ملازم کے طور پر منسلک ہو گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں