میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وقت ابھی بھی ہے، اس فیصلے کو چند دنوں میں واپس لیا جاسکتا ہے، بیرسٹر گوہر

وقت ابھی بھی ہے، اس فیصلے کو چند دنوں میں واپس لیا جاسکتا ہے، بیرسٹر گوہر

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

وفاق انا کو جانے دے، زمینی حقائق کو سمجھے، صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہیں

خیبر پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہیں، چیئر مین

مینڈیٹ کو نظر انداز کر کے اور صوبائی خود مختاری کمزور کر کے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، بیان

————————-

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، اس فیصلے کو چند دنوں میں واپس لیا جا سکتا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق انا کو جانے دے، زمینی حقائق کو سمجھے، صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ ایک انتہائی تشویشناک اور سنگین سیاسی غلطی اور غیرجمہوری اقدام ہے، عوام اپنے حقوق کے خلاف ایسے اقدامات کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، مینڈیٹ کو نظر انداز کر کے اور صوبائی خود مختاری کمزور کر کے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے کہاکہ وفاق و صوبے کے درمیان تصادم پیدا کر کے استحکام نہیں لایا جا سکتا، دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی اختلاف نہیں، دہشت گردی کا مقابلہ قومی یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو کمزور کر کے وفاق مضبوط نہیں ہو سکتا، مسائل کا حل طاقت، تصادم، غیرمعمولی اقدامات میں نہیں سیاسی بصیرت اور بامعنی مذاکرات میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں