میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلمان اکرم  نے محسن نقوی کا مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کردیا

سلمان اکرم نے محسن نقوی کا مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کردیا

جرات ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی مذاکرات کی ناکامی کے ذمے دار نہیں بلکہ حکومت کے ارادے کچھ اور تھے، 72 گھنٹوں میں خیبر پختون خوا کے 5 اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کا کہا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق ہم نے کہا کہ ایمرجنسی کی اجازت نہیں دے سکتے، سہیل آفریدی اور ان کی رائے مختلف نہیں تھی، بانی سے ملاقات کے لیے منگل کو ملاقات کی آمدگی ظاہر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے بانی کا علاج ان کی اور خاندان کی مرضی کے مطابق کرایا جائے، حکومت نے کہا کہ بانی کا علاج آئین وقانون کے مطابق ہی ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں