میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ

اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

خود سے، بار بار یا طویل عرصے تک استعمال سے ادویات کے خلاف جراثیمی مزاحمت بڑھنے کا خطرہ، ماہرین کی تنبیہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ درد کش ادویات اور اینٹی بائیوٹکس کا خود سے، بار بار یا طویل عرصے تک استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جبکہ اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال جراثیم میں ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہونے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محققین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ خصوصاً عام وائرل بیماریوں میں ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہ کی جائے۔

بچ جانے والی اینٹی بائیوٹک دوبارہ استعمال کرنے یا ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا کسی دوسرے شخص کو استعمال کرنے کا مشورہ دینے سے بھی گریز کیا جائے۔

محققین نے ڈاکٹروں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ درد کش ادویات کم سے کم مؤثر مقدار میں اور ضرورت کے مطابق مختصر ترین مدت کیلئے تجویز کی جائیں تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اینٹی بائیوٹکس صرف طبی ضرورت کے تحت استعمال کی جانی چاہئیں، جبکہ گردوں کے مریضوں، کم پانی پینے والے افراد اور دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کیلئے ادویات کے استعمال میں خصوصی احتیاط ضروری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں