ییلولائن 8.5 ارب کرپشن کیس، ضمیر عباسی کی ضمانت منظور
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ کا ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بھی ہدایت
………………………………
سندھ ہائیکورٹ نے بی آر ٹی ییلو لائن منصوبے میں ساڑھے 8 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس میراں محمد شاہ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو مچلکے جمع کرانے کے بعد جیل سے رہا کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ضمیر عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے آبزرویشن دی کہ ملزم پر رقم میں خورد برد کے الزامات ہیں، اس لیے کیس میں مزید تحقیقات کی جائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر پر یلو لائن منصوبے میں ایڈوانس ادائیگیوں کی مد میں قومی خزانے کو مبینہ طور پر ساڑھے 8 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


