یومِ فضائیہ پر پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ جاری، شاہینوں کی جرآت و قربانیوں کو خراجِ تحسین
شیئر کریں
نغمے میں پاک فضائیہ کے جوانوں کے بلند حوصلے اور مادرِ وطن کی فضائی حدود کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا گیا، جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرآت، پیشہ ورانہ مہارت، عزم و حوصلے اور وطن کے دفاع میں دی گئی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
نئے ملی نغمے کے بول وطن سے محبت اور پاکستان کی مٹی سے گہری وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ نغمے میں پاک فضائیہ کے جوانوں کے بلند حوصلے اور مادرِ وطن کی فضائی حدود کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ملی نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی مہارتوں کو خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے، جبکہ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے شاہینوں کی جانب سے انجام دی جانے والی ذمہ داریوں اور خدمات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
نغمے کے ذریعے وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہدائ کو بھی سلام پیش کیا گیا ہے۔ شہدائ کی قربانیوں کو پاکستان کی فضائی طاقت، قومی عزم اور دفاعِ وطن کی روشن مثال قرار دیا گیا ہے۔
ملی نغمے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے ہر محاذ پر دشمن کے عزائم ناکام بنانے اور پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔
نئے ملی نغمے کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہین مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔


