میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نامور اداکار جمشید انصاری کی21 ویں برسی آج منائی جائیگی

نامور اداکار جمشید انصاری کی21 ویں برسی آج منائی جائیگی

جرات ڈیسک
پیر, ۲۴ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

جمشید نے کیریئر کا آغاز ڈرامہ جھروکے سے کیا، درجنوں ٹی وی ڈراموں میں کردارنبھائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹی وی ، ریڈیو اور فلم کے نامور اداکار جمشید انصاری کی 21ویں برسی آج( پیر)24اگست کو منائی جائے گی ۔اداکار جمشید انصاری 31 دسمبر 1942 کو بھارت میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان منتقل ہو گیا ۔

گریجویشن کے بعد جمشید انصاری لندن چلے گئے جہاں انہوں نے کچھ عرصہ بی بی سی میں کام کیا، لندن میں قیام کے دوران انہوں نے شوکت تھانوی کے لکھے ہوئے ڈرامے سنتا نہیں ہوں بات پیش کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ جھروکے سے کیا، جمشید انصاری نے درجنوں ٹی وی ڈراموں میں کردار نبھائے جو آج بھی ان کے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ان کے شہرہ آفاق ڈراموں میں گھوڑا گھاس کھاتا ہے، کرن کہانی، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، زیر زبر پیش، شوشہ اور ہالف پلیٹ شامل ہیں۔جمشید انصاری سر میں رسولی کی وجہ سے 24 اگست 2005 کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں