میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی پی ٹی آئی کو معائنہ، علاج کے لیے پمز لایا گیا، ہسپتال اعلامیہ

بانی پی ٹی آئی کو معائنہ، علاج کے لیے پمز لایا گیا، ہسپتال اعلامیہ

جرات ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی کے دیگر طبی معائنے کے لیے پمز کے متعلقہ ماہرین نے حصہ لیا

………………………………….

بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کیلئے پمز ہسپتال لایا گیا۔پمز اعلامیہ کے مطابق طبی معائنے میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے دو ماہرین نے آنکھوں کے معائنے میں حصہ لیا،بانی پی ٹی آئی کے دیگر طبی معائنے کے لیے پمز کے متعلقہ ماہرین نے حصہ لیا۔پمز اعلامیہ کے مطابق امراضِ چشم کے معائنے سے حاصل ہونے والی طبی رائے کو دیگر طبی تحقیقات کے نتائج کے ساتھ مدِنظر رکھا گیا۔پمز کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے طبی فٹنس رپورٹ کو حتمی شکل دی۔اعلامیہ کے مطابق پمز مریض کی رازداری، سپریم کورٹ کی ہدایات کے پیشِ نظر طبی رپورٹ کے کانفیڈینشل مندرجات ظاہر نہیں کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں