میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان نہیں بنانا چاہیے تھا، محمد عامر

بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان نہیں بنانا چاہیے تھا، محمد عامر

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان نہیں بنانا چاہیے تھا۔

محمد عامر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے کے فیصلے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر نے ابھی طویل عرصے کے بعد اچھی کارکردگی دکھانا شروع کی ہے اور ایسی صورتِ حال میں دوبارہ ٹیسٹ کپتانی کی ذمے داری دے کر ان پر اضافی دبا ڈال رہے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک چیز کے لیے جواب دینا پڑتا ہے، اب میں نہیں جانتا کہ بابر کیا کرنے جا رہے ہیں لیکن میری ذاتی رائے یہ ہے کہ انہیں بطور کھلاڑی کپتانی کے دبا سے آزاد ہو کر کھیلنا چاہیے کیونکہ وہ ہمارے واحد کھلاڑی ہیں جن پر ہم بھروسہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اس وقت پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ انہیں دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہے۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے 2020 اور 2023 کے درمیان بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی کپتانی کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں