این سی سی آئی اے کے مقدمے میں نورین نیازی کی حفاظتی ضمانت منظور
جرات ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
عدالت کا نورین نیازی کو ایک ہفتے کے اندر متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ جمعرات کو جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے نورین نیازی کو ایک ہفتے کے اندر متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت پیش ہونے پر گرفتاری کا خدشہ ہے، لہٰذا عدالت متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔


