ایران کے خلاف جنگ میں حکمت عملی پر امریکی قیادت تقسیم
جرات ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
ٹرمپ کو اس معاملے پر سخت فیصلے کا سامنا ہے کہ جنگ کو کس قدر بڑھایا جائے،امریکی خبار
ایران کے خلاف جنگ میں کیا حکمت عملی اپنائی جائے، امریکی فوجی قیادت اس معاملے میں تقسیم ہوگئی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر چاہتے ہیں کہ ایران پر بڑے فضائی حملے کیے جائیں جو دو ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں تاہم جنرل کین اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ چاہتے ہیں کہ ایئر ڈیفنس اسٹاک کو بچایا جائے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس معاملے پر سخت فیصلے کا سامنا ہے کہ جنگ کو کس قدر بڑھایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اڈے پر ایران کے حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔


