سرفراز احمد کا ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ
شیئر کریں
اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہو جاتی ہے
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں لیڈ لینی چاہیے تھی
امام الحق اچھی بیٹنگ کر رہے تھے تھوڑا اور صبر دکھاتے تو لیڈ مل سکتی تھی، گفتگو
…………………………………..
پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بیٹنگ نے مایوس کیا اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہو جاتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں لیڈ لینی چاہیے تھی، امام الحق اچھی بیٹنگ کر رہے تھے تھوڑا اور صبر دکھاتے تو لیڈ مل سکتی تھی۔سرفراز احمد نے کہا کہ تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز نہیں بننے چاہیے تھے، پچ فاسٹ بولرز کو مدد دے رہی تھی، ہم نے پچ صحیح ریڈ کی تھی اس ہی لیے 5 بولرز کے ساتھ میدان میں اترے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کوموقع دیں گے تاہم فیصلہ کنڈیشن دیکھ کر کریں گے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرا دیا تھا، پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔


