میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیتن یاہو کا یو اے ای کا خفیہ دورہ،شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

نیتن یاہو کا یو اے ای کا خفیہ دورہ،شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور خلیجی ملک کی قیادت سے ملاقات کی۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر نیتن یاہو نے ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے تناظر میں ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اتوار کی صبح ایک نجی طیارے کے ذریعے ابوظبی پہنچے، دن کا بیشتر حصہ وہاں گزارا اور اسی روز واپس اسرائیل روانہ ہو گئے۔

نیتن یاہو کے دفتر اور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ان اطلاعات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو عارضی طور پر آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام اور اسے چلانے والے اسرائیلی اہلکار بھی فراہم کیے تھے۔

اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کیلئے اتحاد کر لیا

نیتن یاہو نے حالیہ دورہ ایسے وقت میں کیا ہے جب مختلف خبریں زیرِ گردش ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے قبل نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا کہ اُس وقت حماس کے رہنما یحییٰ السنوار ایک سخت حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جسے زلزلے سے تشبیہ دیا جارہا تھا، تاہم نیتن یاہو اس نوعیت کی کسی وارننگ موصول ہونے کی تردید کر چکے ہیں۔

اس سے قبل رواں برس مئی میں بھی نیتن یاہو کے دفتر نے ان کی اماراتی صدر سے ملاقات کا بتایا تھا، تاہم متحدہ عرب امارات نے صدر شیخ محمد بن زاید کی اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات کی تردید کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں