میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
5 اوور، 5 وکٹیں، صفر رنز! ویسٹ انڈین باؤلر کا سنسنی خیز ریکارڈ قائم

5 اوور، 5 وکٹیں، صفر رنز! ویسٹ انڈین باؤلر کا سنسنی خیز ریکارڈ قائم

جرات ڈیسک
منگل, ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ویسٹ انڈیز پاکستان کو 211 رنز کا ہدف، محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں

میزبان ٹیم 181 پر 210 رنز کی برتری کے ساتھ پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسٹ انڈیز کے باؤلر جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف ٹراؤبا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔ ٹروبا میں برائن لارا اسٹیڈیم میں جاری میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے 126 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا کیا اور 181 پر 210 رنز کی برتری کے ساتھ پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ گریوز ریکارڈ شدہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچ میڈن اوورز میں وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 27 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو ان کے ٹیسٹ کیرئر میں پہلا موقع ہے جب انہوں نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔

پاکستان ایک مرحلے پر 244 رنز پر صرف تین وکٹوں کے نقصان پر مضبوط پوزیشن میں تھا اور شان مسعود 109 رنز بنا چکے تھے۔تاہم گریوز نے پہلے شان مسعود کی اہم وکٹ حاصل کی پھر بغیر کوئی رن دیے عامر جمال، علی عثمان، محمد رضوان اور وقفے کے بعد محمد عباس کو آؤٹ کر کے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

بظاہر مضبوط پوزیشن میں نظر آنے والی پاکستان کی پوری ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پہلی اننگز میں 29 رنز کے خسارے میں رہی۔ میچ کے بعد جسٹن گریوز نے کہا کہ کپتان روسٹن چیز نے انہیں نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا جس کا انہیں بھرپور فائدہ ملا۔

تیسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے تھے اور اسے مجموعی طور پر 155 رنز کی برتری حاصل تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں