میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ: حج کوٹہ انکوائری، ایف آئی اے نوٹس برقرار

سندھ ہائی کورٹ: حج کوٹہ انکوائری، ایف آئی اے نوٹس برقرار

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

نوٹس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد، درخواست گزار کو گرفتاری سے تحفظ فراہم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سندھ ہائیکورٹ میں حج کوٹہ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری کے لیے جاری طلبی نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اطہر چھوٹانی دبئی میں مقیم ہیں، جبکہ حج کوٹہ سے متعلق کاروباری تنازع پہلے ہی حل ہو چکا ہے اور تمام واجبات بھی ادا کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے ذریعے درخواست گزار کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور وطن واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پر حج کوٹہ، ویزوں اور سفری سہولیات کی فراہمی کے نام پر دو کروڑ روپے وصول کرنے کا الزام ہے، تاہم ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور طلبی نوٹس صرف مؤقف جاننے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انکوائری کے دوران درخواست گزار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اور انہیں اپنا مؤقف اور شواہد پیش کرنے کا مکمل موقع دیا جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت جاری نوٹس صرف متعلقہ شخص کی حاضری کے لیے ہوتے ہیں اور ہائیکورٹ عموماً انکوائری کے مرحلے پر مداخلت نہیں کرتی۔ عدالت نے ایف آئی اے کے نوٹس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انکوائری قانون کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی، جبکہ درخواست گزار کو دورانِ انکوائری گرفتار نہ کرنے اور ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا حکم بھی دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں